وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی کے حوالے سے پیغام جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے نو مئی کے حوالے سے پیغام جاری کردیا ہے ۔

ہم نیوز کے مطابق خواجہ آصف نے انے پیغام میں کہاکہ 9 مئی ہمیشہ اس بات کی یاد دلائے گا کہ ایک شخص اور گروہ نے اپنے ذاتی ایجنڈے اور اقتدار کی ہوس میں وطن عزیز کی اساس پر حملہ کیا۔نو مئی 2023 کو جو کچھ ہوا اس کا تصور ہمارے بدترین اور اذلی دشمن بھی نہیں کر سکتے،پاک فوج کی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں کو نشانہ بنایا گیا،ایک سوچے سمجھے منصوبے پر عمل کیا گیا۔اس کا تصور دنیا کے کسی ملک میں کسی بھی حالات میں نہیں کیا جا سکتا،نو مئی کے منصوبہ سازوں اور عمل کرنے والوں کو قوم شناخت کرتی ہے،ان کے چہرے پاکستانی عوام کی یاداشت پر نقش ہیں۔ان کے نعرے اور للکاروں کی صدا بازگشت آج بھی ہمیں اس افسوس ناک دن کی یاد دلاتی ہے،ان کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کریگا۔آئیں آج عہد کریں ہم کسی بھی قیمت پر کسی شخص یا گروہ کو پاک سرزمین کی آبرو کو پامال نہیں کرنے دیں گے،اپنے محسنوں کی یاد کی تکریم اور تقدس کا تحفظ کریں گے۔

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

1 hour ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

2 hours ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

2 hours ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

2 hours ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

3 hours ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

3 hours ago