ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے لاہور میٹرو کی آپریٹر کمپنی کو اضافی رقم دینے کی تجویز دے دی


لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے آپریٹر کو فی کلومیٹر 23 روپے زیادہ ادا کرنے کی تجویز دے دی گئی۔
لاہور کی سستی اور معیاری ٹرانسپورٹ کو پرانے کرایوں پر چلانا حکومت کیلئے درد سر بن گیا، حالیہ دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوامی سواری پر بھی اثر انداز ہو گا، پنجاب کے پانچ ماس ٹرانزٹ سسٹم چلانے کے لئے فیول کی مد میں اربوں روپے اخراجات زیادہ ہوں گے، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے زائد اخراجات سے متعلق رپورٹ تیار کر لی۔گجومتہ سے شاہدرہ تک میٹرو بس چلانے کے لئے نیا فارمولا سامنے آ گیا، نجی کمپنی ویڈا کو فی کلومیٹر پیسوں کی ادائیگی زیادہ کرنے کی تجویز دے دی گئی، ویڈا کمپنی کو سالانہ سرکاری خزانے سے رقم ادا کی جا رہی ہے، ویڈا کمپنی کو فی کلومیٹر 412 روپے ادا کئے جا رہے ہیں، اب ویڈا کمپنی کو فی کلومیٹر 435 روپے دینے کی تجویز دی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے میٹرو بس سبسڈی کی مد میں 14 کروڑ 50 لاکھ روپے اضافی بوجھ پڑے گا۔

Recent Posts

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

41 mins ago

راکھی ساونت کی کامیاب سرجری، رسولی نکال دی گئی

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )بھارت میں اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت…

1 hour ago

شیر افضل نے بچپن کی شرارتوں کے قصے سنا کر ناظرین کو لوٹ پوٹ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں…

1 hour ago

کسی کے فون کے انتظار سے قبل ہی عمران خان کو رہائی دے دینی چاہیے، 9 مئی کے حوالے سے مجھے علم نہیں ، مشاہد حسین کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید نے ایک مرتبہ پھر سیاسی قیدیوں…

1 hour ago

سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے، وجہ بھی سامنے آگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ہیٹ ویو کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات…

1 hour ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو گورنر ہاؤس آنے کی دعوت

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا…

2 hours ago