عبیداللہ گورگیج نے پارلیمانی سیکرٹری کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سردار عبیداللہ گورگیج نے پارلیمانی سیکرٹری کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا عہدہ جس سے حلقے کے عوام کی خدمت اورنوجوانوں کو روزگار نہ دے سکوں لینے کا کوئی فائدہ نہیں ہے ۔یہ بات انہوں نے منگل کو ”این این آئی“ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔سردار عبیداللہ گورگیج نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے پارلیمانی سیکرٹری نامزد کیا لیکن میرے حلقے کیلئے یہ مناسب نہیں کہ میں صرف ایک ٹائٹل اپنے ساتھ رکھوں حلقے کی ترقی کیلئے نہ فنڈز لے سکوں اور نہ ہی نوجوانوں کو روزگار دے سکوں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرے بڑے بھائی کی طرح ہیںجبکہ صدر آصف علی زرداری کو بھی وزیراعلیٰ ہاوس میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دیگر ارکان نے بھی اپنے تحفظات سے صدر مملکت کو آگاہ کیا جس کے بعد صدر نے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے اسلام آباد میں مجھ سے ملاقات کریں ۔

Recent Posts

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

10 mins ago

راکھی ساونت کی کامیاب سرجری، رسولی نکال دی گئی

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )بھارت میں اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت…

48 mins ago

شیر افضل نے بچپن کی شرارتوں کے قصے سنا کر ناظرین کو لوٹ پوٹ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں…

52 mins ago

کسی کے فون کے انتظار سے قبل ہی عمران خان کو رہائی دے دینی چاہیے، 9 مئی کے حوالے سے مجھے علم نہیں ، مشاہد حسین کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید نے ایک مرتبہ پھر سیاسی قیدیوں…

54 mins ago

سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے، وجہ بھی سامنے آگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ہیٹ ویو کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات…

57 mins ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو گورنر ہاؤس آنے کی دعوت

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا…

1 hour ago