چمن پریس کلب کو بند کرنا اور صحافیوں پر تشدد قابل مذمت عمل ہے، بی یو جے


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے چمن پریس کلب کی بندش اور لغڑی اتحاد کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بی یو جے کے صدر خلیل احمد نے صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران سے ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی اور صحافیوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔ بی یو جے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چمن پریس کلب پر حملے واقعہ تشویشناک اور قابل مذمت ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی اور آی جی پولیس بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمان کوفوری گرفتار کیا جائے۔ بی یو جے قیادت نے واضح کیا ہے کہ صحافی کسی بھی واقعے میں ہر دو فریقین کے موقف کو اپنی صحافتی ذمہ داری کے ساتھ پیش کرتے ہیں تاہم میڈیا مالکان کی خبر کے حوالے سے اپنی پالیسی ہوتی ہے جس کا ذمہ دار صحافی نہیں ہوتا۔ صحافیوں کوتحفظ فراہم کرناریاست کی ذمے داری ہے لہٰذا حکومت بلوچستان کے سرحدی شہر چمن کے صحافیوں سمیت ہر شہری کی حفاظت کیلے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

Recent Posts

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

43 mins ago

راکھی ساونت کی کامیاب سرجری، رسولی نکال دی گئی

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )بھارت میں اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت…

1 hour ago

شیر افضل نے بچپن کی شرارتوں کے قصے سنا کر ناظرین کو لوٹ پوٹ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں…

1 hour ago

کسی کے فون کے انتظار سے قبل ہی عمران خان کو رہائی دے دینی چاہیے، 9 مئی کے حوالے سے مجھے علم نہیں ، مشاہد حسین کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید نے ایک مرتبہ پھر سیاسی قیدیوں…

1 hour ago

سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے، وجہ بھی سامنے آگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ہیٹ ویو کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات…

1 hour ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو گورنر ہاؤس آنے کی دعوت

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا…

2 hours ago