مضر صحت اثرات کی تشخیص: ایسٹرا زینیکا نے دنیا بھر سے اپنی کورونا ویکسین واپس منگوالی


برطانوی(قدرت روزنامہ)سویڈش دواساز کمپنی ایسٹرا زینیکا نے اپنی کوروناویکسین دنیابھرسے واپس منگوالی۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایسٹرا زینیکا نے بعض مضر صحت اثرات کی تشخیص کے بعد ویکسین واپس منگوائی۔
گزشتہ دنوں ایسٹرا زینیکا نے پہلی مرتبہ اعتراف کیا تھا کہ اس کی کووڈ ویکسین بلڈکلاٹ (خون جمنا)کی ایک ‏نایاب قسم کا سبب بن سکتی ہے۔
کمپنی کے مطابق بلڈکلاٹ کی یہ قسم جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے۔
ایسٹرا زینیکا کی کووڈ ویکسین کُوِی شیلڈ (Covishield) 150 سے زائد ممالک میں وسیع پیمانے پر استعمال کی گئی ہے۔
برطانیہ میں دائرکیےگئے ایک مقدمے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایسٹرا زینیکا کی کووڈ ویکسین موت اور شدید زخموں کا باعث بنی۔ مقدمے میں تقریباً 50 متاثرین کے لیے100 ملین پاؤنڈ تک ہرجانےکا مطالبہ کیا گیا۔
تاہم اب دواسازکمپنی ایسٹرا زینیکا نے اپنی کوروناویکسین دنیا بھر سے واپس منگوالی ہے۔
خیال رہے کہ مارچ 2021 میں ایسٹرا زینیکا کے استعمال کے نتیجے میں خون جمنے کے واقعات کے بعد ڈنمارک، ناروے، آئس لینڈ اور اٹلی نے ویکسین کا استعمال عارضی طور پر روک دیا تھا۔
تاہم برطانوی حکومت نے ایسٹرا زینیکا ویکسین کا دفاع کرتے ہوئے اسے محفوظ اور مؤثر قرار دیا تھا جب کہ یورپی میڈیسن ایجنسی نے کہا تھا کہ ایسٹرا زینیکا ویکسین کے فائدے اس کے ممکنہ نقصان سے زیادہ ہیں۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

3 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

3 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

3 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

3 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

3 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

4 hours ago