ہم اپنے باپ سے معافی نہیں مانگتے کسی اور سے کیا مانگیں گے، اسد قیصر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق سپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے 9 مئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے باپ سے معافی نہیں مانگتے کسی اور سے کیا مانگیں گے .

نجی ٹی وی کودیئے گئے ایک انٹرویو میں 9 مئی کے واقعات پر معافی سے متعلق سوال پر اسد قیصر نے کہا کہ اللہ معاف کرے ہم اپنے باپ سے معافی نہیں مانگتے تو کسی اور سے کیا مانگیں گے .

اسد قیصر کا کہنا تھا ہم چاہتے ملک میں آئین اور قانون بالا دست ہو، چاہتے ہیں کہ تمام شہریوں کے برابر کے حقوق ہوں، اس کیلئے تمام اداروں کو آئینی حدود میں رہ کرکام کرنا ہوگا .

گزشتہ روز ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے لئے تمام سیاسی سوچیں تمام سیاسی جماعتیں جو عوام کے نمائندے ہیں اور سیاسی لیڈرز قابل احترام ہوتے ہیں تاہم اگر کوئی سیاسی سوچ اور کوئی سیاسی لیڈر اور کوئی سیاسی ٹولہ اپنی ہی فوج پر حملہ آور ہو، عوام اور فوج کے درمیان نفرت اور خلیج پیدا کرے،اسی قوم کے شہیدوں کی تضحیک کرے،اسی قوم کی فوج کے بارے میں دھمکیاں دے،پروپیگنڈا کرے،اس سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی ایسے سیاسی انتشاری ٹولے کیلئے صرف ایک ہی راستہ ہے کہ وہ صدق دل سے معاف مانگے،قوم کے سامنے،اور یہ وعدہ کرے کہ وہ نفرت کی سیاست کو چھوڑ کے تعمیری سیاست میں حصہ لےاور ویسے بھی جو بات چیت ہے وہ سیاسی پارٹیوں کو آپس میں زیب دیتی ہیں،اس میں فوج یا ادارے مناسب نہیں بات چیت کیلئے .

. .

متعلقہ خبریں