آئرلینڈ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

ڈبلن (قدرت روزنامہ )آئرلینڈ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے اپنے سکواڈ کا اعلان کر دیاہے ، 15 رکنی سکواڈ کی قیادت پال سٹرنگ کریں گے .
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ٹیم آئرلینڈ کے ساتھ ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے ڈبلن پہنچ چکی ہے جہاں پہلا میچ 10 مئی کو کھیلا جائے گا .

آئرلینڈٖ کے ورلڈ کپ سکواڈ میں تجربہ کار جارج ڈاک ریل اور بلبائرن کو بھی شامل کیا گیا ہے . مارک ایڈائر، روس ایڈ ائر، کرٹس کیمپہر اور گیراتھ ڈیلنے کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے . اس کے علاوہ گراہم ہیوم، جوش لٹل، بیری مک کارتھی ،نیل روک، ہیری ٹیکٹر، لورکان ٹکر، بین وائٹ اور کریگ ٹکر بھی ورلڈکپ کیلئے آئرلینڈ کی ٹیم میں منتخب ہوئے .

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے آئرلینڈ، پاکسان، بھارت، امریکا اور کینیڈا کے ساتھ گروپ اے میں شامل ہے . ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اگلے ماہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں