چمن: ویزا قوانین کےخلاف احتجاج کرنے والوں کی ایف سی سے جھڑپ، ایک شخص ہلاک


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور افغانستان کے درمیان بارڈر کراسنگ چمن پر نئے ویزا قوانین کے خلاف ہونے والے مظاہرے پرتشدد ہو گئے، جس کے نتیجے میں مبینہ طور پر کم از کم ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
مقامی افراد، تاجر اور سیاسی جماعتیں اکتوبر 2023 سے چمن میں نئے ویزا نظام کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، جس کے تحت افغانستان سے صرف درست پاسپورٹ اور ویزے کے ساتھ داخلے کی اجازت ہے۔
حکام نے بتایا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے مظاہرین کو احتجاج کرنے کی اجازت دی گئی ہے، لیکن رواں ہفتے انہوں نے حملہ کرتے ہوئے سرحد کے قریب ایف سی چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
مزید بتایا کہ انہوں نے بلڈنگ کو گھیر لیا اور پتھراؤ بھی کیا، جس کے نتیجے میں کچھ سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔
دریں اثنا، احتجاج کرنے والے تاجروں کے اتحاد نے دعوی کیا کہ سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔
حکام نے ایک موت کی تصدیق کی ہے۔
سرحدی علاقے میں جھڑپوں کے سبب گزشتہ 4 روز سے صورتحال کشیدہ ہے۔
مظاہرین نے پاسپورٹ آفس، کسٹم آفس، نادرا آفس، ڈپٹی کمشنر کمپلیکس اور ایف سی قلعہ کے دروازے بھی بند کرنے پر مجبور کر دیا، انہوں نے چمن پریس کلب کے گیٹ کو بھی تالہ لگا دیا۔
مظاہروں نے کھوجک پاس پرکوئٹہ-چمن روڈ کو بھی بند کر دیا، جو افغان سرحد سے تقریباً 45 کلومیٹر دور ہے۔
اس سڑک سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا سامان لے جانے والے ٹرک گزرتے ہیں، مظاہرین کی جانب سے ہائی وے پر رکاوٹیں اور پتھر لگانے کے باعث ٹریفک معطل ہو گئی ہے۔
مظاہرین اور مقامی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کا کوئی مثبت نتیجہ نہ نکلنے کی وجہ سے ٹرانزٹ ٹریڈ کے سامان اور دیگر اشیا لے جانے والے سیکڑوں ٹرک دونوں اطراف میں پھنسے ہوئے ہیں۔
پوست کی کاشت کے خلاف مہم
اس کے علاوہ ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں پوست کی کاشت کے خلاف مہم کے دوران جھڑپ میں ایک شخص ہلاک اور 6 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ پوست کی کاشت باؤنڈری کے اندر کی جا رہی تھی، جس پر انسداد منشیات فورس، ایف سی اور لیویز کے اہلکاروں نے چھاپہ مارا۔
مزید کہنا تھا کہ جب فصل تباہ کرنے کی کوشش کی تو مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، زخمیوں کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔
حکام نے کہا کہ علاقے میں پوست کی کاشت کے خلاف مہم جاری رہے گی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

2 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

3 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

3 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

3 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

4 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

4 hours ago