لاہور کی ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان میں مذاکرات کامیاب، روٹی اور نان کتنے میں ملے گا؟ جانئے

لاہور(قدرت روزنامہ ) ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے بعد تندور مالکان نے ہڑتال موخر کردی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ شہر بھر کے 15 ہزار تندور مالکان نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد آج ہونے والی ہڑتال موخر کردی ہے۔تندور مالکان نے مذاکراتی ٹیم کے سامنے آٹے میں سبسڈی کا مطالبہ رکھا اور کہا کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1700 روپے میں دیا جائے۔

مذاکراتی ٹیم کا کہنا تھا کہ تندور مالکان کا مطالبہ حکومت پنجاب کے سامنے رکھیں گے۔تندور مالکان نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ مان گئی ہے جس کے بعد روٹی 16 اور نان 25 روپے میں فروخت ہوگا، تاہم ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روٹی 16 روپے اور نان 20 روپے میں فروخت ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے متنبہ کیا ہے کہ روٹی اور نان زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، جبکہ نان بائی ایسوسی ایشن کے سینیئر نائب صدر وحید عباسی نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو مطالبات کی منظوری کے لیے وقت دے دیا ہے۔

Recent Posts

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

5 mins ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

13 mins ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

1 hour ago

راکھی ساونت کی کامیاب سرجری، رسولی نکال دی گئی

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )بھارت میں اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت…

2 hours ago

شیر افضل نے بچپن کی شرارتوں کے قصے سنا کر ناظرین کو لوٹ پوٹ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں…

2 hours ago

کسی کے فون کے انتظار سے قبل ہی عمران خان کو رہائی دے دینی چاہیے، 9 مئی کے حوالے سے مجھے علم نہیں ، مشاہد حسین کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید نے ایک مرتبہ پھر سیاسی قیدیوں…

2 hours ago