محمد عامر نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے قبل بڑا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے .

نجی ٹی وی ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا یافتہ محمد عامر نے 2009 میں چیمپیئن بننے والی قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی لیکن 2011 میں فکسنگ سکینڈل کے بعد وہ پابندی کا شکار ہو گئے تھے .

2016 میں ان کی پابندی کے خاتمے کے بعد قومی ٹیم میں دوبارہ واپسی ہوئی لیکن اگلے ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل انہوں نے بورڈ انتظامیہ سے ناراضی کے سبب ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا تھا اور اس طرح وہ 2021 اور 2022 کا مختصر ترین فارمیٹ کا ورلڈ کپ نہیں کھیل سکے تھے .

اب ان کی 15سال بعد دوبارہ ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جس میں وہ قومی ٹیم کو چیمپیئن بنوانے کے لیے پرعزم ہیں . انہوں نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دوبارہ کھیلنے کا احساس شاندار ہے، میں ادھورا کام مکمل کرنا چاہتا ہوں اور میرا ہدف پاکستان کے لیے ورلڈ کپ جیتنا ہے .

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم مینجمنٹ نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا اور میں ان کے اعتماد پر پورا اترنا چاہتا ہوں، میں چار سال بعد دوبارہ ٹیم میں آیا ہوں اور جب آپ اپنے ملک کے لیے کھیلتے ہیں تو اس احساس کو بیان نہیں کیا جا سکتا . فاسٹ باؤلر نے کہا کہ میں خود کو 2019 سے زیادہ فٹ محسوس کررہا ہوں اور جب تک آپ فٹ نہ ہوں، آپ اپنا بہترین کھیل پیش نہیں کر سکتے تو مزید بہتر سے بہتر کھیل پیش کرنے کے لیے تیار ہوں .

. .

متعلقہ خبریں