دوران عدت نکاح کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت جج کی رخصت کے باعث 14مئی تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی رخصت کے باعث 14مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،عملے نے سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی آج کی رخصت سے پی ٹی آئی وکلا کو آگاہ کر دیا،شکایت کنندہ کے معاون وکلا نے سماعت 25مئی تک ملتوی کرنے کی استدعا کردی ۔

وکیل سردار مصروف نے کہایہ جان بوجھ کر اپیلوں کو التوا میں لے جانا چاہتے ہیں،وکیل عنصر کیانی نے کہا کہ پی ٹی آئی سینئر وکلا کی سماعت کل مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے،وکیل مرتضیٰ طوری نے کہاکہ ہمارے وکلا مخصوص کیس کیلئے لاہور سے اسلام آباد آتے ہیں،آج پی ٹی آئی وکلا موجود ہیں، کل بھی دستیاب ہوں گے،پی ٹی آئی وکلا نے سلمان اکرم راجہ کے عدالت پہنچنے تک سماعت میں وقفے کی استدعا کردی۔

عدالتی عملہ نے کہا کہ جج صاحب کی طرف سے ہدایات ہیں کہ منگل کو سماعت مقرر کردیں،سلمان اکرم راجہ کے آنے پر کیس کی تاریخ مقرر کی جائے گی،سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی رخصت کے باعث سماعت 14مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

Recent Posts

ماں بننے کے بعد سے غصہ ختم ہوگیا ، زارا نور عباس کا اعتراف

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا ہے کہ ماں بننے کے…

5 hours ago

نصیرآباد میں فائرنگ ، مقتولین کے لواحقین کو جلد انصاف فراہم کیا جائے، ضیاءلانگو

نصیر آباد(قدرت روزنامہ)عمرانی قبیلے کے دو گروپوں میں فائرنگ کے واقعے اور 5افراد کے قتل…

6 hours ago

بریت چیک پوسٹ پر ٹرانسپورٹ کی سہولت عدم دستیاب، گزشتہ دنوں خاتون دم توڑ گئی

آواران(قدرت روزنامہ)بریت چیک پوسٹ پر گاڑی کی سہولت موجود نہ ہونے سے خاتون بروقت اسپتال…

6 hours ago

ماشکیل میں ایرانی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ، 4افراد جاں بحق، 2زخمی

نوکنڈی (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے سرحدی تحصیل ماشکیل میں بچہ رائی بارڈر کے قعیب ایرانی سیکورٹی…

6 hours ago

پنجگور ، ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر بچی زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)راتوں میں ہوائی فائرنگ سے شہریوں کا جینا محال ہوچکا ہے ، شدید گرمی…

6 hours ago

غزالہ گولہ سے چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کی ملاقات، خواتین کے مسائل پر گفتگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) ڈپٹی اسپیکر بلو چستان اسمبلی غزالہ گولہ سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی…

6 hours ago