نان بائی ایسوسی ایشن کی نان اور روٹی کی قیمتوں کا نئے نوٹیفکیشن آج ہی معطل کرکے حکم امتناع دینے کی استدعا مسترد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نان بائی ایسوسی ایشن کی نان اور روٹی کی قیمتوں کا نئے نوٹیفکیشن آج ہی معطل کرکے حکم امتناع دینے کی استدعا مسترد کر دی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں نان اور روٹی کی قیمتوں کے نئے نوٹیفکیشن کے خلاف بھی درخواست دائر ہوئی،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے نان بائی ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہاکہ تندور مالکان کتنے روپے میں روٹی بیچنا چاہ رہے ہیں؟گندم کی قیمت میں کمی ہوئی تو پھر کیا مسئلہ ہے؟وکیل نے کہاکہ اسلام آباد میں تلہ گنگ، چکوال اور اٹک کی قیمتوں پر نان روٹی نہیں بیچی جا سکتی، بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے کہا کہ نئے نوٹیفکیشن میں 100گرام کی روٹی کی قیمت 16روپے ہے،ضلعی انتظامیہ کیساتھ ہم آج بھی بیٹھنے کو تیار ہیں وہ ہم سے بات تو کریں،ایک روٹی ہمیں تقریباً21روپے میں پڑ رہی مگر ہم 20میں بھی بیچنے کو تیار ہیں،انتظامیہ نے انا کا مسئلہ بنایا ہوا ہے ، کل سے تقریباً 30تندور سیل کئے جا چکے ہیں،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہاکہ اسلام آباد میں اب تک کتنے مقدمات درج ہوئے ہیں؟صدر نان بائی ایسوسی ایشن نے کہاکہ مجھ پر 2مقدمات ہیں، تقریباً 30تندور سیل، 60لوگ گرفتار ہیں،وکیل نے کہاکہ سرکاری نرخ نامے کا نوٹیفکیشن آج تک پبلش نہیں ہوا مگر تندوروں کو سیل کیا جارہا ہے،بیرسٹر عمر اعجاز نے کہاکہ ایک نوٹیفکیشن پہلے جاری ہوا جس پر اس عدالت نے حکم امتناع دیا تھا،عدالت کو بتایا کہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا پھر میڈیا پر اس خبر کی تردید چلوائی گئی،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے راولپنڈی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد کیلئے بھی جاری کردیا ہے.

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10مئی کو جواب طلب کر لیا، نان بائی ایسوسی ایشن کی نوٹیفکیشن آج ہی معطل کرکے حکم امتناع دینے کی استدعا مستردکردی گئی ،عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرکے سماعت جمعہ تک کیلئے ملتوی کردی ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم امتناع کی درخواست پر بھی جمعہ کیلئے نوٹس جاری کردیا۔

Recent Posts

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

5 mins ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

13 mins ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

1 hour ago

راکھی ساونت کی کامیاب سرجری، رسولی نکال دی گئی

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )بھارت میں اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت…

2 hours ago

شیر افضل نے بچپن کی شرارتوں کے قصے سنا کر ناظرین کو لوٹ پوٹ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں…

2 hours ago

کسی کے فون کے انتظار سے قبل ہی عمران خان کو رہائی دے دینی چاہیے، 9 مئی کے حوالے سے مجھے علم نہیں ، مشاہد حسین کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید نے ایک مرتبہ پھر سیاسی قیدیوں…

2 hours ago