سول عدالتوں کی منتقلی او ر دہشتگردی کے مقدمات درج ہونے کیخلاف وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ

لاہور(قدرت روزنامہ)سول عدالتوں کی منتقلی او ر دہشتگردی کے مقدمات درج ہونے کیخلاف سراپا احتجاج وکلا اور پولیس میں تصادم ہو گیا،پولیس نے ایک وکیل کو حراست میں لے لیا .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سول عدالتوں کی منتقلی اور وکلا کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات درج ہونے پر وکلا نے جی پی او چوک لاہور میں احتجاج کیا اور پولیس پر پتھراؤکیا جس پر پولیس نے جوابی کارروائی میں لاٹھی چارج اور شیلنگ شروع کردی ہے،وکلا نے رکاوٹیں ہٹا کر ہائیکورٹ کے اندر جانے کی کوشش کی،تاہم پولیس نے مظاہرہ کرنے والے ایک وکیل کو گرفتار کرلیا ہے .

پولیس نے بیریئرلگا کر لاہور ہائیکورٹ کے مین گیٹ کا راستہ بند کر دیا،پولیس کی جانب سے وکلا مظاہرین کیخلاف واٹر کینن کا استعمال بھی کیاگیا .

. .

متعلقہ خبریں