پاکستان میں پہلی بار خواجہ سرا کسی سیاسی جماعت کی مرکزی کابینہ میں شامل

پشاور (قدرت روزنامہ )پاکستان میں پہلی مرتبہ کسی خواجہ سراکو سیاسی جماعت کی مرکزی کابینہ میں شامل کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق باچا خان مرکز میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام انٹرا پارٹی انتخابات ہو ئے جہاں پوری کابینہ کا قیام اتفاق رائے سے عمل میں لایا گیا۔کابینہ میں خواجہ سرا ڈاکٹر مہرب معیزا اعوان کو بھی شامل کیا گیا جو بطور سیکرٹری حقوق خواجہ سرا خدمات انجام دیں گی۔ڈاکٹر مہرب معیزا نے واشنگٹن میں واقع یونیورسٹی سے پبلک ہیلتھ میں ماسٹرز کیا اور بعد ازاں خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی۔خواجہ سرا ڈاکٹر مہرب معیزا اس وقت جینڈر انٹر ایکٹو الائنس میں ڈائریکٹر پالیسی اینڈ جینڈر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہی ہیں ، اس سے قبل وہ ورلڈ بینک اور مختلف ہسپتالوں میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔ڈاکٹر مہرب معیزا کا کوئی بھائی نہیں جبکہ چھ بہنیں ہیں جو تمام ڈاکٹرز ہیں۔جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مہرب معیزا کا کہنا تھا کہ انہیں زندگی کے ہر لمحے میں والدین کی سپورٹ حاصل رہی اور اسی سپورٹ کی وجہ سے انہوں نے بہت کامیابیاں اپنے نام کیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی میں ذمہ داریاں ملنے سے وہ بہت پرامید اور پرجوش ہیں اور اپنی کمیونٹی کی سیاست میں رجحان کے اضافے کیلئے کوشاں ہیں۔ڈاکٹر مہرب کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی مساوی حقوق کی پابند اور ترقی پسند جماعت ہے اسی لئے سیاسی میدان میں اترنے کیلئے اے این پی کا انتخاب کیا۔

Recent Posts

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

42 mins ago

راکھی ساونت کی کامیاب سرجری، رسولی نکال دی گئی

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )بھارت میں اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت…

1 hour ago

شیر افضل نے بچپن کی شرارتوں کے قصے سنا کر ناظرین کو لوٹ پوٹ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں…

1 hour ago

کسی کے فون کے انتظار سے قبل ہی عمران خان کو رہائی دے دینی چاہیے، 9 مئی کے حوالے سے مجھے علم نہیں ، مشاہد حسین کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید نے ایک مرتبہ پھر سیاسی قیدیوں…

1 hour ago

سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے، وجہ بھی سامنے آگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ہیٹ ویو کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات…

1 hour ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو گورنر ہاؤس آنے کی دعوت

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا…

2 hours ago