حکومت نے صارفین کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کرلی

لاہور(قدرت روزنامہ)بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 51 ارب 88 کروڑ روپے اضافی وصول کرنے کی درخواست کردی جس کے بعد بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

آج نیو زکے مطابق درخواست رواں مالی سال 2023-24 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں میں کی گئی ہے، نیپرا 17 مئی کو اس درخواست کی سماعت کرے گی۔بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے درخواست میں کیسپٹی چارجز کی مد میں 31 ارب 34 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست کی ہے جس میں آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 5 ارب 57 کروڑ روپے مانگے گئے۔

وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق درخواست منظور ہونے کی صورت میں بجلی مہنگی ہونے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا تاہم منظوری کا حتمی فیصلہ نیپرا سماعت کے بعد ہوگا۔

Recent Posts

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

4 mins ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

12 mins ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

1 hour ago

راکھی ساونت کی کامیاب سرجری، رسولی نکال دی گئی

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )بھارت میں اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت…

2 hours ago

شیر افضل نے بچپن کی شرارتوں کے قصے سنا کر ناظرین کو لوٹ پوٹ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں…

2 hours ago

کسی کے فون کے انتظار سے قبل ہی عمران خان کو رہائی دے دینی چاہیے، 9 مئی کے حوالے سے مجھے علم نہیں ، مشاہد حسین کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید نے ایک مرتبہ پھر سیاسی قیدیوں…

2 hours ago