طالبان لچک کا مظاہرہ کرنے سے انکاری، افغانستان خون خرابے کی نذر ہو سکتا ہے ، افغان رکن پارلیمنٹ کی تنبیہ

کابل (قدرت روزنامہ) افغانستان کے رکن پارلیمنٹ واقف حکیمی نے خبردار کیا کہ ملکی حالات تیزی سے کشیدگی کی جانب جا رہے ہیں ، طالبان سے مذاکرات نہ ہوئے تو افغانستان خانہ جنگی اور خون خرابے کی نذر ہو سکتاہے . العربیہ کیساتھ انٹرویو میں واقف حکیمی نے کہا کہ طالبان نے افغان مفاہمت تک پہنچنے کے لیے کسی بھی لچک کا مظاہرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے، کسی بھی مفاہمت کیلئے طالبان اور حکومت میں معاہدہ ہونا ضروری ہے ، پارلیمنٹ کو امن اور جنگ کی قرارداد کی توثیق کرنی ہوگی .

فرانس کے جریدے  لی مونڈے میں شائع ہونےو الی رپورٹ میں کہا گیا کہ افغان طالبان شدت پسندوں کے اقتدار مٰں آنے کے راستے پر گامزن ہیں ،طالبان توقعات سے تیزی سے پیش قدمی کر رہے ہیں . واضح رہے کہ غیر ملکی افواج کے انخلاء کے ساتھ ہی افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی تیزی سے جاری ہے ، طالبان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ ملک کے 85 فیصد حصے پر قابض ہیں ، طاقت اور اکثریت میں ہونے کے باوجود حکومت سے مذاکرات چاہتے ہیں ، اگر وہ پورے ملک پر قبضہ کرنا چاہیں تو انہیں صرف چند روز کا وقت درکار ہوگا . . .

متعلقہ خبریں