طالبان لچک کا مظاہرہ کرنے سے انکاری، افغانستان خون خرابے کی نذر ہو سکتا ہے ، افغان رکن پارلیمنٹ کی تنبیہ

کابل (قدرت روزنامہ) افغانستان کے رکن پارلیمنٹ واقف حکیمی نے خبردار کیا کہ ملکی حالات تیزی سے کشیدگی کی جانب جا رہے ہیں ، طالبان سے مذاکرات نہ ہوئے تو افغانستان خانہ جنگی اور خون خرابے کی نذر ہو سکتاہے ۔

العربیہ کیساتھ انٹرویو میں واقف حکیمی نے کہا کہ طالبان نے افغان مفاہمت تک پہنچنے کے لیے کسی بھی لچک کا مظاہرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے، کسی بھی مفاہمت کیلئے طالبان اور حکومت میں معاہدہ ہونا ضروری ہے ، پارلیمنٹ کو امن اور جنگ کی قرارداد کی توثیق کرنی ہوگی۔

فرانس کے جریدے  لی مونڈے میں شائع ہونےو الی رپورٹ میں کہا گیا کہ افغان طالبان شدت پسندوں کے اقتدار مٰں آنے کے راستے پر گامزن ہیں ،طالبان توقعات سے تیزی سے پیش قدمی کر رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ غیر ملکی افواج کے انخلاء کے ساتھ ہی افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی تیزی سے جاری ہے ، طالبان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ ملک کے 85 فیصد حصے پر قابض ہیں ، طاقت اور اکثریت میں ہونے کے باوجود حکومت سے مذاکرات چاہتے ہیں ، اگر وہ پورے ملک پر قبضہ کرنا چاہیں تو انہیں صرف چند روز کا وقت درکار ہوگا۔

Recent Posts

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں…

4 hours ago

و یرات کوہلی نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا۔بھارتی ٹیم…

4 hours ago

مریم نواز مری کے صحافیوں کو گھر بناکر دیں گی، عظمیٰ بخاری نے خوشخبری سنا دی

لاہور( قدرت روزنامہ ) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ…

4 hours ago

منڈی بہاؤ الدین میں بیوی کے تشدد سے شوہر جاں بحق

منڈی بہاؤ الدین (قدرت روزنامہ) منڈی بہاؤالدین کے قریب ساہنا گاؤں میں بیوی کے تشدد…

5 hours ago

چین سے معاہدوں پر عملدرآمد میں تعطل برداشت نہیں ، وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دورہِ چین کے…

5 hours ago

محبت کسی بھی عمر میں ممکن ہے: صنم سعید ،35 سال کی عمر میں شادی کے سوال پر جواب

کراچی(قدرت روزنامہ)اداکارہ صنم سعید نے 35 سال کی عمر میں شادی کرنے کے سوال پر…

5 hours ago