پولیس اور وکلا ء میں تصادم ، ترجمان پنجاب پولیس نے بیان جاری کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)جی پی او چوک لاہور میں پولیس اور وکلاء میں تصادم پر ترجمان پنجاب پولیس نے بیان جاری کردیا .

نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز" کے مطابق ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس لاء اینڈ آرڈر کو یقینی بنا رہی ہے،کسی کوقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی،دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز کاکہنا ہے کہ وکلاء کے پتھراؤ کے بعد پولیس نے شیلنگ کی،پرامن ریلی نکالنے کی اجازت ہے لیکن وکلاء نے پولیس پر تشدد کیا،وکلا ءنے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی .

یاد رہے کہ سول عدالتوں کی منتقلی اور وکلاء کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات درج ہونے پر وکلا ءنے جی پی او چوک لاہور میں احتجاج کیا اور پولیس پر پتھراؤکیا جس پر پولیس نے جوابی کارروائی میں لاٹھی چارج اور شیلنگ شروع کردی ہے،وکلا نے رکاوٹیں ہٹا کر ہائیکورٹ کے اندر جانے کی کوشش کی،تاہم پولیس نے مظاہرہ کرنے والے ایک وکیل کو گرفتار کرلیا ہے . پولیس نے بیریئرلگا کر لاہور ہائیکورٹ کے مین گیٹ کا راستہ بند کر دیا،پولیس کی جانب سے وکلاء مظاہرین کیخلاف واٹر کینن کا استعمال بھی کیاگیا،پولیس اور وکلاء میں تصادم کے باعث متعلقہ سڑکوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا .

. .

متعلقہ خبریں