اداکارہ عالیہ بھٹ کی بھی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل ہو گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی ایک اور ڈیپ فیک جعلی ویڈیو وائرل ہوگئی،عالیہ بھٹ کی فیک ویڈیو بھارتی اداکارہ ومیکا گبی کی ویڈیو کو ایڈٹ کر کے بنائی گئی، جس پر مداحوں کی جانب سے تشویش اور شدید برہمی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ومیکا گبی بھارتی پنجابی اداکارہ ہیں جو اپنی فلم امر سنگھ چمکیلا کی وجہ سے خبروں میں ہیں، انہوں نے گزشتہ ماہ انسٹاگرام پر اپنے فوٹوشوٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جسے ایڈٹ کرکے ان کے چہرے پر عالیہ بھٹ کا چہرہ لگا دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ ویڈیو سے قبل بھی عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں جبکہ دیگر اداکاروں کی بھی اس طرح کی ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں۔ حالیہ بھارتی لوک سبھا کے انتخابات کے دوران بھی رنویر سنگھ اور عامر خان کی ڈیپ فیک ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔ رنویر سنگھ نے اپنی ڈیپ فیک ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ممبئی پولیس تھانے میں مقدمہ بھی دائر کروایا تھا۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

1 hour ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

1 hour ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

2 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

2 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

2 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

3 hours ago