سانحہ 9مئی ،حکومت کا اپنا بیانیہ دینے کا فیصلہ ، کل اہم اعلان متوقع

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کی جانب سے 9 مئی کو دی گئی گئی کال کے جوا ب میں حکومت نے اپنا بیانیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے . وزیراعظم شہباز شریف نے 9 مئی کو ملک کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے .

وزیراعظم ،اہم پالیسی بیان بھی دیں گے .حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر اسلام آباد کنونشن سنٹر میں شہداء کے اعزاز میں بڑی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا .

"جنگ " کے مطابق تقریب میں پاک فوج، پولیس ،سیکیورٹی اداروں اور دہشتگردی کا مقابلہ کرنے والے شہداء کے خاندان مدعو ہوں گے . تقریب میں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے ارکان شرکت کریں گے . وزیراعظم تقریب سے خطاب کریں گے اور اہم پالیسی بیان بھی دیں گے . "بے حرمتی ان کی گوارا نہیں, ہونے دینا اب دوبارہ نہیں" کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا جائے گا . تقریب کا انعقاد 9 مئی کو کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہو گا . تقریب میں سول ،عسکری قیادت سمیت سفارت کار بھی شرکت کریں گے . 9مئی کو وفاقی کا بینہ کا خصوصی اجلاس بھی بلایا جا ئے گا . کابینہ کے اجلاس میں بھی شہدا ءسے یکجہتی کا اظہار کیا جا ئے گا . کابینہ 9 مئی کے حوالے سے حکومتی پالیسی کی بھی منظوری دے گی .

. .

متعلقہ خبریں