اسلام آباد ہائیکورٹ ججز خط ازخودنوٹس کیس،سپریم کورٹ نے 30اپریل کی سماعت کا حکمنامہ جاری کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ ججز خط ازخودنوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے 30اپریل کی سماعت کا حکمنامہ جاری کردیا .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ پانچوں ہائیکورٹس نے اپنے تحریری جوابات جمع کرائے،سپریم کورٹ نے پاکستان بار کونسل اورسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے بھی تجاویز طلب کیں،پاکستان بار کونسل نے اپنی تجاویز جمع کرا دیں،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہاکہ آئندہ سماعت تک سفارشات جمع کرا دیں گے، کیس میں دیگر بار کونسلز اور بار ایسوسی ایشن نے فریق بننے کی درخواستیں جمع کرائیں،سپریم کورٹ دیگر فریقین کو صرف تجاویز کی حد تک سنے گی،بہتر ہوگا بار کونسلز اور بار ایسوسی ایشنز متفقہ طور پر تجاویز جمع کرائیں .

حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر وکلا تنظیموں میں اتفاق نہ ہو سکے تو الگ الگ تجاویز بھی جمع کر اسکتی ہیں،اٹارنی جنرل بھی وفاق کی جانب سے تجاویز جمع کرا سکتے ہیں،ججز کے الزامات کے جواب اٹارنی جنرل کے ذریعے جمع کرائے جائیں،کیس کی آئندہ سماعت 7جون صبح ساڑھے 11بجے ہو گی .

. .

متعلقہ خبریں