پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کے انعقاد کا مطالبہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق پشاور زلمی کے فرنچائز اونر جاوید آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ای میل میں اس بات پر تعجب کا اظہار کیا کہ سیزن 10 کا کوئی میچ پشاور (ہوم گراؤنڈ) میں نہیں رکھا گیا۔
انھوں نے زلمی کے میچز ہوم گراؤنڈ پر منعقد کرانے کا کہتے ہوئے وینیوز میں پشاور کی شمولیت کا مطالبہ کرتے ہوئے اسٹیڈیم کا بقیہ 20 فیصد تعمیراتی کام مکمل کرنے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے تعاون کی بھی درخواست کی۔
جاوید آفریدی نے خط میں لکھا کہ ان کی ٹیم 13 مئی کو چیف منسٹر خیبر پختونخوا علی امین سے ملاقات کرے گی تا کہ اسٹیڈیم کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز میں کوآرڈینیشن ممکن ہوسکے۔
انھوں نے محسن نقوی سے درخواست کی کہ پشاور میں پی ایس ایل کے میچز یقینی بنانے کیلئے ایک کمیٹی قائم کریں، اس سے کامیاب ایونٹ کے انعقاد میں مدد ملے گی۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق چیف منسٹر نے تعمیراتی کام کے بقیہ فنڈز کی بھی منظوری دے دی لہذا اب گیند بورڈ کے کورٹ میں آ گئی ہے۔

Recent Posts

مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…

4 mins ago

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…

6 mins ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…

9 mins ago

شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…

28 mins ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…

32 mins ago

رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر 19 ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…

36 mins ago