’ میں جس ایجنڈے کیلئے نکلا تھا وہ آج ختم ہو گیا ‘ شیر افضل مروت نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں جس ایجنڈے کیلئے نکلا تھا وہ آج ختم ہو گیاہے ، عمران خان کو ہر معاملے پر گراہ کیا گیاہے .

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت نے کہاہے کہ ملاقاتوں میں رکاوٹ جیل حکام ڈال سکتے ہیں ، جو اوپر ہوتے ہیں وہ بھی رکاوٹ ڈال سکتے ہیں، میں بانی پی ٹی آئی کیلئے نکلا تھا، آزادی کیلئے نکلا تھا، میں جس ایجنڈے کیلئے نکلا تھا وہ ایجنڈا ٓج ختم ہو گیا ، ہرمعاملے پر عمران خان کو گمراہ کیا گیاہے ، یہ لوگ آئیں اور قیادت کریں، میں ان کی پیروی کروں گا، یہ اپن بیان دیں پھر میں ان کا کچھا چٹھا کھولوں گا، میں تو الیکشن بھی نہیں لڑنا چاہتا تھا ، عمران خان کے کہنے پر لڑا .

یاد رہے کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین کیلئے پہلے شیر افضل مروت کا نام سامنے آ یا تھا لیکن بعدازاں ان کی جگہ شیخ وقاص اکرم کو نامزد کر دیا گیا جس پر شیر افضل مروت نے عمران خان سے ملاقات میں شکایت کرنے کا دعویٰ کیا .

. .

متعلقہ خبریں