کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ) امریکا کے ایک کاروباری شہری ’لنکڈ اِن‘ پر اپنی حالیہ پوسٹ کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئے ہیں جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے خریدوفروخت کے بزنس میں اصل مہارت اپنی ہونے والی بیوی کو پروپوز کرنے کے بعد حاصل کی ہے۔
بریان شینکمین نامی امریکی شہری کیلیفورنیا کی ایک کمپنی کے مالک ہیں جو بزنس مین کسٹمرز کے ساتھ سیلز کال شیڈول کرتی ہے۔
حال ہی میں بریان نے ’لنکڈ ان‘ پر اپنی ہونے والی اہلیہ کو پروپوز کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی۔ رومانوی تصویر کے ساتھ ایک طویل تحریر بھی درج تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ انہوں نے اس پروپوزل کے بعد سیلز بزنس کے بارے میں کیا کچھ سیکھا خاص طور پر بزنس ٹو بزنس سیلز کے بارے میں۔
بریان نے بتایا کہ سب سے پہلے اچھی سیلز کا سلسلہ برقرار رکھنے کیلئے تاجر اور گاہگ کمپنی کے درمیان بہترین تعلقات کا ہونا بہت ضروری ہے اور اس کیلئے کچھ اہم سنگ میل کو عبور کرنا ضروری ہے تاکہ آخر میں بہترین نتائج حاصل کیے جاسکیں۔
دوسرا یہ کہ معاہدہ طے ہونے کے بعد، اصل کام شروع ہوتا ہے اور دونوں فریقیں کے درمیان طمانیت کے احساس کو برقرار رکھنے کیلئے منصوبہ بندی اور مسلسل شفاف رابطے کی ضرورت ہوتی ہے۔
اپنی پوسٹ میں مسٹر برائن نے انکشاف کیا کہ پروپوزل سے حاصل ہونے والی مہارتوں میں خوش آئیند امکانات پر نظر رکھنا، نئے زاویوں کو دریافت کرنا، ڈیمو، قیمتوں کا تعین، مذاکرات، اعتراضات سے نمٹنے اور انہیں کامیابی سے ختم کرنا شامل ہے۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی…
لورالائی(قدرت روزنامہ)ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے میختر کے مقام پر پہیہ جام ہڑتال جاری…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ گزشتہ شب…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…