وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وکلا اور پولیس میں تصادم پر اہم بیان جاری کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وکلا اور پولیس میں تصادم پر اہم بیان جاری کردیا .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ آئی جی پولیس کو کہا ہے کہ وکلا کیخلاف طاقت کے استعمال سے گریز کریں،وکلا کو بھی لاہور ہائیکورٹ سے معاملات خوش اسلوبی سے حل کرنے چاہئیں،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ لاہور کے شہریوں کے تحفظ کیلئے محاذ آرائی سے گریز کیا جائے .

یاد رہے کہ وکلا ہائیکورٹ سے عدالتوں کی منتقلی اور وکلا کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات پر سراپا احتجاج ہیں .

. .

متعلقہ خبریں