اسپیکر بلوچستان کی جانب سے سانحہ 9مئی ملک کیخلاف سازش قرار


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی نے سانحہ 9مئی کو ملک کے خلاف گھناﺅنی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک قائم و دائم رہنے کے لیے بنا، دنیا کی کوئی بیرونی اور اندرونی طاقت اسے ختم نہیں کر سکتی لیکن پھر بھی کوشش کی گئی مگر کامیاب نہیں ہوئی . انہوں اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہمارے ملک کی تاریخ بہت سے واقعات سے بھری ہوئی ہے جس میں اس ملک کی بنیادیں ہلانے کی کوششیں کی گئی اور یہی واقعہ 9مئی کا ہے
جس میں ملک کی سالمیت پر حملہ کیا گیا .

عبدالخالق اچکزئی نے مزید کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم عزم کرنا ہے کہ ہمیں 9مئی جیسے واقعات کی بھرپور مذمت کرنی ہے اور مطالبہ کرنا ہے کہ جو بھی ذمہداران ہیں ان سب کو آئین اور قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے تاکہ وہ آئندہ وقت کیلئے مثال بن جائیں .

. .

متعلقہ خبریں