’اسٹرابیری والا دودھ‘: انوشے عباسی کے ذو معنی کیپشن پر سوشل میڈیا صارفین برہم


صارفین نے غلط فہمی کا شکار ہوکر مذکورہ کیپشن کو اداکارہ کے گلابی مغربی لباس سے جوڑ دیا
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ انوشے عباسی کے خود کی تصاویر کے ساتھ لکھے گئے ذومعنی کیپشن نے سوشل میڈیا صارفین کو ابروئیں اچکانے پر مجبور کردیا ہے۔
انوشے عباسی کا شمار پاکستان کی بولڈ اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جو اداکاری کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں، اور اپنی تصاویر سے مداحوں کی توجہ حاصل کرتی رہتی ہیں۔
حلا ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شئیر کیں جن میں انہیں گلابی منی ٹاپ اور گرے جینز میں ملبوس کسی ریسٹورنٹ میں لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
لیکن ان تصاویر کے ساتھ لکھا گیا کیپشن سوشل میڈیا صارفین کو ذومعنی لگا۔ انوشے عباسی نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، ’I like my milk with strawberries‘ (مجھے اپنے دودھ کے ساتھ اسٹرابیریز پسند ہیں)۔

جس کے بعد کمنٹ سیکشن میں اداکارہ پر ٹرولنگ کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔صارفین نے غلط فہمی کا شکار ہوکر مذکورہ کیپشن کو اداکارہ کے گلابی مغربی لباس سے جوڑ دیا۔
ایک صارف نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کیپشن کو شرمناک قرار دیا اور لکھا کہ ’لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا بہت سستا طریقہ ہے اور صرف سستے لوگ اس کی طرف راغب ہوتے ہیں‘۔
واضح رہے کہ اداکارہ کا کیپشن ان کے پرس پر تخلیق کیا گیا تھا، آخری تصویر پر نظر ڈالی جائے تو انوشے عباسی کے گلابی پرس پر ایک ایسا ڈیزائز بنا ہوا ہے جو ہوبہو کیپشن سے ملتا جلتا نظر آرہا ہے۔
لیکن ایک طرف جہاں انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، وہیں اسی پوسٹ پر ان کے مداح ان کی خوبصورتی کی تعریف کرتے اور ان پر پیار نچھاور کرتے بھی نظر آرہے ہیں۔

Recent Posts

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

6 mins ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

13 mins ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

1 hour ago

راکھی ساونت کی کامیاب سرجری، رسولی نکال دی گئی

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )بھارت میں اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت…

2 hours ago

شیر افضل نے بچپن کی شرارتوں کے قصے سنا کر ناظرین کو لوٹ پوٹ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں…

2 hours ago

کسی کے فون کے انتظار سے قبل ہی عمران خان کو رہائی دے دینی چاہیے، 9 مئی کے حوالے سے مجھے علم نہیں ، مشاہد حسین کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید نے ایک مرتبہ پھر سیاسی قیدیوں…

2 hours ago