کراچی میں اغوا کی جانے والی ساڑھے4 سالہ بچی بازیاب، اغوا کارخاتون گرفتار


کراچی(قدرت روزنامہ) جیکسن انویسٹی گیشن پولیس نے لیاری میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغوا کی جانے والی ساڑھے4 سالہ بچی کوبازیاب کرکے اغوا کارخاتون کوگرفتارکرلیا، گرفتار خاتون اغوا کار نے بچی کی رہائی کے لیے30 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق جیکسن انویسٹی گیشن پولیس نے لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے اغوا کی جانے والی ساڑھے4 سالہ بچی کوبازیاب کرکے اغوا کارخاتون کوگرفتارکرلیا۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی توحید رحمٰن میمن کے مطابق منگل کی شب وقاص نامی شہری نے اپنی ساڑھے4 سالہ بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا اور پولیس کو بتایا تھا کہ ان کے بیٹی کو اسکول سے کوئی نامعلوم خاتون لے کرچلی گئی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ مقدمے کے اندراج کے بعد کچھ ہی گھنٹوں میں جیکسن انویسٹی گیشن پولیس نے مغوی بچی کا سراغ لگایا اور لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے مغوی بچی کو بحفاظت بازیاب کرکے ملزمہ ثمینہ زوجہ کامران کوگرفتارکرلیا۔
انھوں نے بتایا کہ گرفتار اغوا کار خاتون نے مغوی بچی کی رہائی کے لیے والدین کو فون کال کرکے30 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا ، جس پر پولیس نے اغوا کار خاتون کی کال ٹریس کی اور لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے مغوی بچی کو بازیاب کرایا۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی نے بتایا کہ بازیاب کرائی جانے والی بچی کو والدین کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ بچی کے اغوا میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

1 hour ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

1 hour ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

2 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

2 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

2 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

3 hours ago