زارا نور کو عالیہ بھٹ سے کس چیز کی توقع نہیں تھی؟


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز سے وابستہ اداکارہ زارا نور عباس بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کے میٹ گالا لُک کی دیوانی ہوگئیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھارتی اداکارہ کے میٹ گالہ میں زیب تن کی گئی ساڑھی کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔
خیال رہے کہ میٹ گالا کا انعقاد ہر سال مئی کے پہلے پیر کو امریکا کے شہر نیویارک میں کیا جاتا ہے۔
نیویارک کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹس کاسٹیوم انسٹی ٹیوٹ میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے معروف فلمی ستارے اور ماڈلز شرکت کرتے ہیں۔

رواں سال میٹ گالا کی تھیم ’گارڈن آف ٹائم‘ رکھی گئی تھی۔ بھارت سے عالیہ بھٹ نے تھیم کی مناسبت سے پھولوں سے مزین لباس زیب تن کیا۔
بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے میٹ گالا 2024 میں معروف ڈیزائنر سبیاساچی کی تیار کردہ 9 گز کی ساڑھی میں شرکت کی، جس پر ہاتھوں سے خوبصورت پھولوں کی کڑھائی کی گئی تھی۔
تاہم عالیہ کی ساڑھی کے 23 فٹ لمبے پلو نے سب کی توجہ سمیٹ لی تھی۔ تاہم اب اداکارہ زارا نور عباس عالیہ بھٹ کے میٹ گالا لُک پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی توقع نہیں تھی۔

واضح رہے کہ اس عالمی فیشن ایونٹ میں اداکارہ کی روایتی مگر دیدہ زیب ساڑھی، جس پر دستکاری کی گئی تھی، کو تقریباً 163 کاریگروں نے 1965 گھنٹوں میں تیار کیا ہے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

2 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

2 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

2 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

3 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

3 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

4 hours ago