پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کیس، جسٹس عائشہ نے بھی اختلافی نوٹ جاری کر دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کیس میں جسٹس عائشہ ملک نے اختلافی نوٹ جاری کر دیا۔جسٹس عائشہ ملک نے اختلافی نوٹ میں کہا ہے کہ سادہ قانون سازی کے ذریعے اپیل کا حق نہیں دیا جا سکتا، آرٹیکل 184/3 میں اپیل کا حق دینے کیلئے آئینی ترمیم ضروری ہے، آرٹیکل 191 کے تحت آئین سپریم کورٹ کو رولز بنانے کا اختیار دیتا ہے۔
اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون سپریم کورٹ کے آئینی اختیار کو ختم نہیں کر سکتا، سپریم کورٹ رولز میں ترمیم فل کورٹ ہی کر سکتی ہے، اصل سوال یہی ہے کہ فل کورٹ بینچ تشکیل کی صورت میں اپیل کا حق غیر مؤثر ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ فل کورٹ کی تشکیل سے کسی فریق کا اپیل کا حق ختم نہیں کیا جاسکتا، فل کورٹ کی تشکیل سے 184/3 میں اپیل کا حق دینے کا مقصد ہی فوت ہو جائے گا۔
سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کا تفصیلی فیصلہ گزشتہ سال دسمبر میں جاری کیا تھا۔اس سے قبل سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں جسٹس شاہد وحید نے بھی اختلافی نوٹ جاری کیا تھا۔
جسٹس شاہد وحید نے اختلافی نوٹ میں کہا ہے کہ عدلیہ اور انتظامی امور کو آئین نے الگ الگ طے کر رکھا ہے، عدالتی دائرہ اختیار میں اضافہ آئینی ترمیم سے ہی ممکن ہے، سادہ قانون سازی سے عدالت کو کوئی نیا دائرہ اختیار تفویض نہیں کیا جاسکتا، ججز کمیٹی اپنے رولز پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے مطابق ہی بنا سکے گی، ججز کمیٹی کا کوئی رکن دستیاب نہ ہو تو اس کی جگہ کون لے گا؟ قانون خاموش ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ پریس کلب کی تالا بندی آزادی اظہار رائے کو سلب کرنا ہے، خضدار پریس کلب

خضدار(قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کو یرغمال بنانا، آئین کی خلاف ورزی اور آزادی صحافت پر…

10 mins ago

کوئٹہ پریس کلب پر پولیس کا دھاوا اور تالہ بندی کیخلاف اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ ہوگا، بی یو جے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان یونین آف جرنلسٹ اور کوئٹہ پریس کلب کے ایگزیکٹو ممبران سمیت تمام سینئر…

23 mins ago

وڈھ کو بھتہ گیروں کے حوالے نہیں کریں گے، جھوٹے مقدمات کی کوئی وقعت نہیں، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیا ن میں کہا گیا ہے کہ وڈھ کو…

31 mins ago

ایس بی کے ٹیسٹ پاس کرنیوالوں کے نتائج کا اعلان کیا جائے، امیدواران خضدار

خضدار(قدرت روزنامہ)ضلع خضدار تحصیل وڈھ کے پاس امیدواران نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں…

34 mins ago

ہزارہ ثقافت قومی وحدت اور اتحاد اور اتفاق کا پیغام دیتی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہزارہ کلچر ڈے پر تمام ہزارہ کمیونٹی کو…

42 mins ago

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کے سربراہ کی ملاقات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کے سربراہ جنرل اینگس جے…

1 hour ago