عدلیہ کو مائل کرنے کیلئے چیف جسٹس کو توسیع دینے کی بات کی جا رہی ہے، حامد خان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر قانون دان حامد خان نے کہا ہے کہ خوش قسمتی ہے کہ 50 سال گزرنے کے باوجود 1973 کا آئین بچا ہوا ہے۔ آج بھی قوتیں سمجھتی ہیں کہ آئین بے معنی چیز ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حامد خان نے کہا ضیا کہتا تھا کہ آئین کو جب چاہوں پھاڑ کر پھینک دوں۔انکا کہنا تھا کہ 9 مئی کے بارے میں انکوائری کے لیے ہماری ایک پٹیشن موجود ہے۔ آج عدلیہ کا کردار قابل تحسین نہیں ہے۔
حامد خان نے کہا کہ آج بھی آئین میں ترمیم کی بات ہو رہی ہے۔ جو لوگ خود مینڈیٹ چوری کر کے آئے وہ ترمیم کی بات کر رہے ہیں۔ حامد خان نے کہا عدلیہ کو مائل کرنے کےلیے چیف جسٹس کو توسیع دینے کی بات کی جا رہی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ تاریخ میں مولوی انوار کا راستہ روکا گیا۔ بھٹو نے پانچویں اور چھٹی ترمیم کی وجہ سےسزا بھگتی۔ حامد خان نے کہا مشرف نے فوجی بغاوت کو جائز قرار دینے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھائی۔
سینئر قانون دان کا کہنا تھا کہ جو آج بیٹھے ہیں کہ انکی عمر میں اضافہ ہوگا، جان لیں کوئی اسے قبول نہیں کرے گا۔ حامد خان نے کہا ججز کو عمر کے اضافے کی بات بھی نہیں سوچنا چاہیے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

5 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

5 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

6 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

6 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

6 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

7 hours ago