پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا

کولالمپور (قدرت روزنامہ) پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے .

دوسری جانب جاپان نے ملائیشیا کو 1-2 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے،فائنل میں پاکستان کا ٹاکرا جاپان سے ہو گا،پاکستان ایونٹ کا آخری لیگ میچ 10 مئی کو نیوزی لینڈ سےکھیلے گا .

اس سے قبل پاکستان نے ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلے گئے میچ میں کینیڈا کو 4-5 سے شکست دے دی تھی . پاکستان ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے اور 4 میچوں کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے . کینیڈا نے پہلے 17 منٹ میں 0-2 کی برتری حاصل کر کے پاکستان کو بیک فٹ پر ڈال دیاتھا تاہم گرین شرٹس نے شاندار واپسی کرتے ہوئے میچ 4-5 سے جیت لیا . پاکستان کی جانب سے پہلے 2 گول ابوبکر محمود نے داغے جس سے قومی ٹیم کی کھیل میں واپسی ہوئی . اس کے علاوہ ارشد لیاقت، رانا وحید اشرف اور غضنفر علی نے بھی ایک ایک گول کیا . کینیڈا کی جانب سے شان ڈیوس نے دو دو گول داغے جبکہ ہربیر سندھو اور اوجوت بٹر نے ایک ایک سکور کیا . گزشتہ روز پاکستان اور جاپان کا میچ 1-1 سے برابر رہا تھا، اس سے قبل پاکستان نے اتوار کو اپنے دوسرے میچ میں کوریا کو یک طرفہ مقابلے میں 0-4 سے شکست دی تھی . پاکستان کا اگلا میچ 10 مئی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں