وہ اداکارہ جس نے سلمان خان کی شادی کی پیشکش ٹھکرادی تھی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ شرمین سیگل مہتا نے بالی ووڈ کے سپرسٹار سلمان خان کی شادی کی پیشکش ٹھکرا دی . نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق شرمین سیگل مہتا بالی ووڈ کے معروف فلم ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی ہیں .

شرمین سیگل مہتا نے حال ہی میں سنجے لیلا بھنسالی کی نیٹ فلکس سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں .

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Times Applaud Trends - TA Trends (@timesapplaudtrends)

ایک حالیہ انٹرویو میں شرمین سیگل نے بتایا کہ ’’میں دو تین سال کی تھی جب فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کے سیٹ میری سلمان خان سے ملاقات ہوئی . وہاں سلمان خان نے مذاق میں مجھے کہا کہ ’کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟‘ جس پر میں نے ہنستے ہوئے انکار کر دیا تھا . ‘‘

انٹرویو میں شرمین سیگل نے کہا کہ ’’میں اب بھی سلمان خان کی بہت بڑی مداح ہوں، وہ مجھے بہت اچھے لگتے ہیں، خاص طور پر جب میں ان کی فلم ’پیار کیا تو ڈرنا کیا‘ کا گیت ’او او جان جاناں‘ دیکھتی ہوں . اس وقت مجھے شادی کا مطلب ہی معلوم نہیں تھا . تب میں ہر چیز پر ہی انکار کرتی تھی . ‘‘

. .

متعلقہ خبریں