تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے بچاؤ کے لئے عوام میں آگاہی کی ضرورت ہے . ہمیں پاکستان کو تھیلیسیما فری ملک بنانے کی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے .

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے تھیلیسیما کے مرض سے آگاہی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ تھیلیسیمیا ڈے کامقصد عوام میں اس مرض سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے . تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے خون کی تبدیلی کے عمل سے گزرنا تکلیف دہ ہے . تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے . تھیلیسیمیا میں باقاعدگی سے خون کی تبدیلی اور طبی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے . تھیلیسیمیا سے بچنے کے لئے شادی سے جینیاتی ٹیسٹ بیماری سے بچا سکتا ہے . وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ خون عطیہ کر کے تھیلیسیمیا مریضوں کی مدد کی جاسکتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں