سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 مئی کو خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں دو علیحدہ علیحدہ کارروائیاں کی گئیں .


دونوں علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا . ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کے شدید تبادلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ شمالی وزیرستان میں انعام اللہ نامی دہشت گرد ہلاک ہوا . مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا . آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے . سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے .

. .

متعلقہ خبریں