ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیویچ مولاموف (Atadjan Nurlyevich Movlamov) نے ملاقات کی جس میں ترکمانستان اور پنجاب کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا . ترکمانستان اور پنجاب کے درمیان حکومتی اور عوامی سطح پر تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا .

ترکمانستان کے سفیر نے تجارتی تعلقات بڑھانے اور سرمایہ کاری کے فروغ میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے .
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ترکمانستان کوپاکستان کا برادر ملک سمجھتے ہے . پنجاب میں توانائی، انڈسٹری، لائیو سٹاک اور زراعت میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں . ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، ایگریکلچر اور لائیو سٹاک سیکٹر میں تجارت بڑھا سکتے ہیں . سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور دیگر بھی موجود تھے .

. .

متعلقہ خبریں