مارشل لاء لگانے والےمعافی مانگیں تو9 مئی والےبھی معافی مانگ لیں گے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن اتحادکے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مارشل لاء لگانے والے معافی مانگیں تو 9 مئی والے بھی معافی مانگ لیں گے .

اسلام آباد میں سیمینار میں خطاب کرتے ہوئےمحمود خان اچکزئی نے کہا کہ کل ایک پریس کا کانفرنس ہوئی اور کہا گیا کہ ہمیں اپنی حدود کا پتہ ہے، ہر ڈپٹی کمشنر، الیکشن کمیشن کے دفتر میں آپ کا بندہ کیا کررہا ہے؟ یہ غیر آئینی ہے اس مداخلت کے خلاف اٹھنا جہاد ہے .

محمود خان اچکزئی نے سوال کیا کہ کیا ملک میں صرف 9مئی پہلابرا کام ہوا؟ ملک میں مارشل لاء لگائے گئے ان لوگوں کو کیا سزا دی . اس سے پہلے ڈکٹیٹرز کو پارلیمنٹ سے تحفظ دیا گیا، مارشل لاء لگانے والے پہلے معافی مانگ لیں . غیر آئینی اقدامات کے خلاف جہاد شروع کردیا ہے اور اب ایک ایسے جہاد کا آغاز کیا جس کے بغیر حقیقی آزادی ناممکن ہے . جب تک ادارے اپنی متعین کردہ حدود میں نہیں رہیں گے اس وقت تک مسائل حل نہیں ہوں گے، اب ہمیں جرأت کرکے اصلاحات کرنی ہوں گی .

. .

متعلقہ خبریں