حمزہ شہباز کا دورہ جنوبی پنجاب، مختلف سیاسی رہنماؤں کی ن لیگ میں شمولیت

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور قائد حزب اختلاف پنجاب حمزہ شہباز شریف کے جنوبی پنجاب کے دورے کے دوران مختلف سیاسی رہنماؤں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت ۔

راجن پور سے تعلق رکھنے والے سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی نے حمزہ شہباز سے ملاقات کی اور مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ۔

ملتان پہنچنے پر شاندار استقبال اور پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر تین دفعہ ایم پی اے منتخب ہونے والے اسحاق بچا نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی ۔ اسحاق بچا 1988، 1993 اور 2002 میں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے رہے ہیں ۔

ملتان سے برگیڈیئر (ریٹائرڈ) قیصر مہے نے بھی اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی اور کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے ، فخر ہے کہ اس کا حصہ بن رہا ہوں ۔

خانیوال پہنچنے پر شاندار استقبال کے بعد سابقہ ایم پی اے جمیل شاہ نے متعلقہ حلقے کے ایم این اے افتخار نذیر کی موجودگی میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی ۔ جمیل شاہ 2008 میں ایم پی اے رہے ہیں ۔

مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 271 سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر اور سرکردہ رہنما اختر علی گوپانگ کا مسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ۔ اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ۔

شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں جو جنوبی پنجاب کی مثالی خدمت کی ، اس قافلے کا حصہ بننے جا رہے ہیں ۔

Recent Posts

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی ہنی مون کے دوران سامنے آنے والی تصاویر انٹر نیٹ پر وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال ان دنوں ہنی مون پر…

1 hour ago

وزیر اعظم شہباز شریف کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر غور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف قازقستان سے وطن واپسی پر آل…

1 hour ago

پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو ہونے والا جلسہ خطرے میں پڑ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو وفاقی دارالحکومت کے علاقے…

1 hour ago

ادویات کی قیمتوں میں 23.33 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ادویات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 23.33 فیصد کا اضافہ…

1 hour ago

مجھ سے افیئرکا پتہ چلنے پر جاوید اختر کی پہلی بیوی کافی تلخ ہو گئی تھیں، شبانہ اعظمی کا بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینئر اور ورسٹائل اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا ہے کہ ان…

1 hour ago

بھارت کی جانب سےپانی چھوڑنے کا خطرہ، ملک بھر میں سیلاب کا الرٹ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) این ڈی ایم اے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ملک کے…

2 hours ago