کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے جائزے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے جائزے کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔ ٹیلی کام خدمات کے انضمام و استحکام پر مبنی یہ اسٹریٹجک ٹرانزیکشن ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، جس سے صارفین کو زیادہ اور بہتر خدمات حاصل ہونگی۔
اس ٹرانزیکشن کے حجم اورمارکیٹ کے مسابقتی عمل پر اس کے اثرات کے پیشِ نظر، سی سی پی نے اپنے جائزے کے دوسرے مرحلے میں مزید تفصیلی جانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ٹیلی کام انڈسٹری کے اندر انضمام اور اداروں کے حصول کے عمل کا جائزہ لینے کے سی سی پی کے طریقہ کار کے عین مطابق ہے۔معروف ٹیلی کمیونی کیشن ادارے، پی ٹی سی ایل نے جائزے کے عمل پراپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے اور جلد حتمی کلیئرنس کی امید ظاہر کی ہے، جبکہ کمپنی سی سی پی کے ساتھ فعال طور پر تعاون کر رہی ہے، اور مکمل جانچ میں مدد کے لئے جامع معلومات اور دستاویزات فراہم کر رہی ہے۔پی ٹی سی ایل نے ملکی ٹیلی کام منظر نامہ کی ترقی کے پیش نظر جدت طرازی، صارفین کے اطمینان کے فروغ، انڈسٹری میں خدمات کی فراہمی کے بہترین طریقہ کار اپنانے اور معاشی ترقی اور ڈیجیٹل انقلاب کے فروغ کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔
اس انضمام سے کمپنی کے صارفین کو مختلف شعبوں میں خصوصی فوائد حاصل ہونگے، جن میں دو آپریٹرز کے نیٹ ورکس کے یکجا ہونے سے شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں بہتر نیٹ ورک کوریج کا حصول شامل ہے۔ کمپنیوں کے باہم ضم ہونے سے براڈ بینڈ خدمات کی فراہمی میں تیزی سے ترقی اور بہتری ہو گی، اور 4G خدمات کے فروغ کے ساتھ ساتھ دونوں نیٹ ورکس کی ڈیٹا صلاحیتوں / سپیکٹرم کے یکجا ہونے سے ڈیٹا کی رفتار میں بھی اضافہ ہو گا۔اس کے علاوہ، صارفین کو سہولیات تک بہتر رسائی بھی فراہم ہوگی، جس میں کمپنی کے زیر انتظام سروس سینٹرز جیسے ٹچ پوائنٹس کی توسیع، چینل پارٹنرز اور ریٹیل سہولیات کو نمایاں وسعت ملے گی۔ مزید برآں، صارفین کو توسیع شدہ پروڈکٹ پورٹ فولیو سے فائدہ ہوگا، جو دونوں کمپنیوں کی مصنوعات کی وسیع رینج کا حامل ہوگا۔
دونوں کمپنیوں کے درمیان تعاون سے جدت طرازی کے عمل میں تیزی آئے گی اور صارفین کی بڑی تعداد سے استفادہ کرتے ہوئے مزید جدید اور تجرباتی مصنوعات تیار کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں، مشترکہ ادارہ مستقبل کی ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کرنے کی بہتر صلاحیتوں کا حامل ہوگا، تاکہ صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔میکرو سطح پر براڈ بینڈ سروسز کی بڑھتی ہوئی رسائی کا براہ راست تعلق ملک کی معاشی ترقی سے ہے اور یہ ڈیجیٹل پاکستان وژن کے حصول میں بنیادی حیثیت کی حامل ہے۔ ٹیلی کام کے شعبے میں پیش رفت کے ساتھ ساتھ ڈیل فنانسنگ میں غیر ملکی مالیاتی اداروں کی شرکت سے مزید اہم بین الاقوامی اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب ملے گی، تاکہ ملک میں جدید ترین ڈیجیٹل خدمات اور سہولیات فراہم ہوسکیں۔

Recent Posts

عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئیل ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…

9 mins ago

پی ٹی آئی کا احتجاج کوئی چیلنج نہیں، یہ کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

19 mins ago

خیبرپختونخوا کے عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت کی پھر تنقید

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…

30 mins ago

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا 24 نومبر کو ہر قیمت پر اسلام آباد پہنچنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…

42 mins ago

لندن ہائیکورٹ نے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا

لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…

60 mins ago

پی سی بی کی جیسن گلیسپی کو کوچنگ کے عہدے سے ہٹانے کی سختی سے تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…

1 hour ago