پی ٹی آئی نے شیر افضل کو پارٹی واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے اپنے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی اور واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے شیر افضل مروت کے بیانات پر پارٹی نے ردعمل دیتے ہوئے انہیں سیاسی کمیٹی سے نکال دیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا ہے جبکہ پارٹی نے انہیں مکمل سائیڈ لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے پارٹی رہنماؤں شبلی فراز اور عمر ایوب کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزامات عائد کیے تھے۔ بانی چیئرمین غیر ضروری بیانات اور رویے کی وجہ سے شیر افضل مروت سے خفا ہیں اور انہوں نے ہی کل اور آج اڈیالہ جیل میں ملاقات سے انکار کیا۔ پارٹی رہنماؤں نے بانی تحریک انصاف کو شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی سے نکالنے کی تجویز دی تھی۔

Recent Posts

خضدار سبزی و گوشت مارکیٹ میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر امراض پھیلانے لگے

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار پرانا بس اڈہ سبزی و گوشت مارکیٹ میں گندگی اورغلاظت کی وجہ سے…

2 mins ago

ایس بی کے نتائج کا اعلان نہ ہوا تو کوئٹہ میں دھرنا دیں گے، ٹیسٹ پاس امیدواران

ہرنائی(قدرت روزنامہ)ایس بی کے ٹیسٹ پاس امیدواران کی طرف سے ضلع ہرنائی میں پریس کانفرنس…

20 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی کے ذمے دار وزیراعلیٰ بلوچستان ہیں، حاجی لشکری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سینئر سیاستدان نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کوئٹہ…

26 mins ago

بلوچستان کے ضلع شیرانی میں 17 بند اسکولوں کو کھول دیا گیا

شیرانی(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تازہ خان ناصر نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ میں طے شدہ ہدف…

35 mins ago

میرے اور ساتھیوں کے اوپر اغوا کا مقدمہ انتقامی کارروائی ہے، گورگین مینگل

وڈھ(قدرت روزنامہ)بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کے بیٹے گورگین مینگل کیخلاف مقدمہ…

51 mins ago

ساحل سمندر کا تحفظ اور سرحدی روزگار کے معاملے پر مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی، پھلین بلوچ

اسلام آباد، کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حق دوتحریک کے سربراہ ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ…

57 mins ago