لاپتا افراد کمیشن نے کیسز کی تعداد کم دکھائی، ایچ آر سی پی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ہیومن رائٹس کمیشن اف پاکستان نے کہا ہے کہ جولائی 2023 میں قومی اسمبلی کے ایک اجلاس کے دوران 28 بل منظور کیے گئے، بلز کی منظوری کے دوران پارلیمانی طریقہ کار کو نظرانداز کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق توہین پارلیمنٹ، سلامتی سے متعلق اور حساس معلومات کے افشاءکو جرم قرار دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق انصاف کی فراہمی میں پاکستان کا نمبر 142 میں سے 125 نمبر پر ہے۔ عدالتوں میں 22 لاکھ 60 ہزار سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرانسجینڈر پرسنز ایکٹ 2018 کو غیر اسلامی قرار دینے پر تحفظات ہیں۔رپورٹ کے مطابق عدالتوں میں زیرالتوا مقدمات میں اوسط 18 فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد مشتعل ہجوم نے املاک کو نقصان پہنچایا، پارٹی کارکنوں اور حامیوں کے خلاف ریاستی کریک ڈاو¿ن سے غیر مصدقہ ہلاکتیں ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق 2023 میں 789 دہشتگرد حملے ہوئے اور انسداد دہشتگردی کی کارروائیاں ہوئیں۔ کارروائیوں میں 1524 افراد جاں بحق، 1463 زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق 2023 میں گزشتہ سال کی نسبت تشدد میں 56 فیصد اضافہ ہوا۔ 2023 میں عسکریت پسند حملوں میں 69 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق 2023 میں پولیس مقابلوں میں 618 افراد مارے گئے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس حراست میں 33 افراد جاں بحق ہوئے۔ ایچ آر سی پی رپورٹ کے مطابق کراچی میں 2023 میں اسٹریٹ کرائمز میں 11 فیصد اضافہ ہوا۔ 2023 میں کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے 90 ہزار واقعات رپورٹ ہوئے۔ ڈکیتی کی مزاحمت کے دوران 134 شہری مارے گئے۔ ایچ آر سی پی رپورٹ کے مطابق جیلوں میں 30 ہزار سے زائد قیدی گنجائش سے زیادہ رکھے گئے۔ جبری گمشدگیوں کے حوالے سے تحقیقاتی کمیشن کے اعداد و شمار درست نہیں۔ ایچ ا?ر سی پی رپورٹ میں کہا گیا کہ جبری گمشدگی کے کیسز کی تعداد کم دکھانے پر کمیشن کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔

Recent Posts

ہزارہ یونیورسٹی کس طرح سولر سسٹم سے کروڑوں روپے کما رہی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے ماحول دوست 300 کلو واٹ آن گریڈ سولر…

4 mins ago

بڑھتی ہوئی گرمی میں اے سی کے متبادل سستے آپشنز کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی ایئر کنڈیشن اور ایئر کولر…

10 mins ago

پھلوں کا بادشاہ آم مارکیٹ میں آگیا، مگر قیمت کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالآخر آگیا وہ پھل جس کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے،…

20 mins ago

حالیہ انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار متنازعہ ترین رہا ہے، اصغر اچکزئی

چمن(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جب…

30 mins ago

کرغستان میں پھنسے طلبہ کیلئے حکومت بلوچستان نے خصوصی ڈیسک قائم کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے کرغستان میں پھنسے طلبہ کے لئے خصوصی ڈیسک قائم کردیا ۔…

37 mins ago

کوئٹہ پریس کلب واقعہ قابل مذمت، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سمجھوتا نہیں ہوگا، پی ٹی آئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف بلوچستان کے اسپیشل کمیٹی برائے اکاﺅنٹیبلٹی ڈسپلن سکیڈ کے سربراہ ڈاکٹر عمر…

42 mins ago