صدر مملکت آصف زرداری کا دورہ بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی کی نوید ہوگا، وزیراعلیٰ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے تین روزہ دورہ بلوچستان کو صوبے اور عوام کی ترقی و خوشحالی کی نوید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی عوام نے وہ وقت بھی دیکھا ہے جب کوئی سیاسی لیڈر بلوچستان میں ایک دن بھی مکمل نہیں گزارا کرتا تھا اور آج یہ دن بھی دیکھا ہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کوئٹہ میں تین دن گزارے ہیں آغاز حقوق بلوچستان پیکج، ساتواں این ایف سی ایوارڈ اور اٹھارویں ترمیم یہ سب صدر زرداری کی بلوچستان سے محبت اور دلی لگا کا منہ بولتا ثبوت ہے اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ میں بلوچستان کی عوام کی جانب سے صدر آصف علی زرداری کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے بحیثیت سربراہ مملکت دوسری مرتبہ بھی بلوچستان کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لئے عملی اقدامات کا عزم کیا ہے کوئٹہ میں تین روزہ مصروفیات کے دوران صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان کے جملہ مسائل پر بات چیت کی اور ان کے حل کی تجاویز بھی دیں جو کہ بحیثیت قومی سربراہ ملکی اکائیوں کے استحکام کیلئے غیر معمولی مثبت پیش رفت اور بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت کے حالیہ دورے کے دورس اثرات مرتب ہونگے اور بلوچستان عملی طور پر ترقی کی منازل طے کرے گا۔

Recent Posts

بجٹ کی آمد آمدلیکن اس کے بعد سولر پینلز سستے ہونے کا امکان ہے یا مزید مہنگے؟ اہم خبر آگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سولر پینلز اور درآمدہ شدہ اشیائے…

15 mins ago

حنا پرویز بٹ کو صحافی مہدی حسن کی طرف سے کیے گئے عمران خان کے انٹرویو پر پھبتی کسنا مہنگا پڑگیا

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کی رہنماء حنا پرویز بٹ کو برطانوی نژاد امریکی صحافی…

1 hour ago

بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا کی شادی کا دعوت نامہ انٹرنیٹ پر سامنے آگیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی…

1 hour ago

پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس 6 جون کو…

1 hour ago

لاہور:سمن آباد میں شہری سے بکرے چھیننے والے ڈکیت گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ)سمن آباد میں شہری سے بکرے چھیننے والے ڈکیت پولیس نے گرفتار کرلیے…

1 hour ago