چمن(قدرت روزنامہ)چمن پریس کلب کو پولیس اور لغڑی اتحاد کی باہمی اتفاق سے بند کر دیا گیا ایس ایچ او عبداللہ نے مزاحمت کے بجائے الٹا صحافیوں کی تذلیل کی اور پریس کلب کو تالہ لگایا چمن پریس کلب کے صحافیوں سیدعلی اچکزئی جلال اچکزئی عبدالخالق اچکزئی بلال عطار عبدالرزاق برق باسط اچکزئی ظفر پٹھان علی خان حبیب اللہ دلبر جعفر عمران و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا کہ چمن پریس کلب کے صحافیوں نے ہر مشکل گھڑی میں دھرنا کا ساتھ دیا ہے اور ان کی آواز نیشنل و انٹرنیشنل سطح پر اجاگر کیا ہے پر امن احتجاج ہر شہری کا حق ہے لیکن اہل قلم کو زدکوب اور پریس کلب کو جلانے کی دھمکیاں قابل مذمت ہے پریس کلب میں پولیس کی نگرانی میں صحافیوں کو ہراساں کرنا اور کلب سے بے دخل کرنا پولیس کی نااہلی پر سوالیہ نشان ہے ایس ایچ او عبداللہ سمیت نفری کی موجودگی میں مشتعل مظاہرین کے ہاں میں ہاں ملا کر صحافیوں کو پریس کلب سے نکالا اور سینئر صحافی عبدالرزاق برق کو بھی ذلیل کیا حالانکہ ایس ایس پی کے حکم پر پریس کلب کو پولیس کی بھاری نفری دی گئی جو صحافیوں کے تحفظ میں ناکام رہے صحافیوں نے آئی جی پولیس سے انکوائری کی اپیل کی ہے کہ صحافیوں کو عدم تحفظ کے بنا پر ایس ایچ او عبداللہ کو معطل کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے ملک میں وی پی این کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں حالیہ ایک نیا اضافہ ’بلیو اسکائی‘ کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹائٹینک کے کریش ہونے کے بعد ڈوبتے ہوئے 700 سے زیادہ افراد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے زرعی آمدنی پر ٹیکس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی…