آئی پی ایل، سن رائزرز حیدرآباد نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی پی ایل ' سن رائزرز حیدر آباد کے بیٹرز نے لکھنو کے بولرز کی درگت بناتے ہوئے 166 رنز کا ہدف 9.4 اوورز میں حاصل کرلیا . حیدرآباد سن رائزرز نے بغیر کسی نقصان کے 9.4 اوورز میں 167 رنز بنانے کے علاوہ 10 اوورز میں سب سے زیادہ ٹیم ٹوٹل اسکور کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا .

اس سے قبل 10 اوورز میں سب سے زیادہ رنز 162 نارتھمپٹن شائر نے ووسٹرشائر کے خلاف بنائے تھے . سن رائزر حیدر آباد کی نے ٹیم نے مجموعی 150 رنز 8.2 اوورز میں مکمل کی جو بھی ایک ریکارڈ ہے . حیدرآباد اور لکھنو کے درمیان کھیلے گئے میچ میں 166 رنز کا ٹارگیٹ 10 اوورز کے اندر عبور ہونے والا سب سے بڑا ٹارگیٹ بن گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں