نیویارک پولیس کے پاکستانی نژاد افسران کا دورہ پاکستان، مقامی پولیس کو اہم تجاویز پیش


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے پاکستانی نژاد افسران نے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستانی پولیس اہلکاروں کیلئے اہم تجاویز پیش کردیں۔
پاکستانی نژاد امریکی پولیس افسران کا کہنا تھا پاکستانی پولیس محنتی ہے مگر فنڈز اور وسائل کے فقدان کی وجہ سے جرائم پر قابو پانا چیلنج ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پولیس کا کام زیادہ اور تنخواہ کم ہے، عوام کے ساتھ رابطہ بڑھانے کیلئے پولیس کو اپنا رویہ نرم کرنے کی ضرورت ہے۔
نیویارک پولیس کے ڈیٹیکٹو روحیل خالد نے کہا کہ ہر ملک کے اپنے چیلنجز ہوتے ہیں، پاکستان کے مختلف شہروں میں جا کر بہت اچھا لگا، چوری کی وارداتوں کا سراغ لگانے کے حوالے سے پاکستانی پولیس کو کچھ تجاویز دی ہیں۔
لیفٹیننٹ محمد عشرت کا کہنا تھا کہ پاکستان غیرملکیوں کیلئے بہت محفوظ ملک ہے، البتہ یہاں ٹریفک کنٹرول کا نظام بوسیدہ ہے، لوگوں میں تاثر ہے کہ نیویارک میں جرائم کم ہیں حالانکہ ایسا نہیں تاہم ان کے پاس وسائل زیادہ ہیں جن کی مدد سے وہ جلد مجرموں کا کھوج لگا لیتے ہیں۔
لیفٹیننٹ احتشام خان نے کہا کہ پاکستان میں پولیس کی تنخواہ کم اور کام بہت زیادہ ہے، عوام کے ساتھ رابطہ بہترکرنے کیلئے پولیس کو اپنا رویہ نرم کرنے کی ضرورت ہے، امریکا میں مختلف مراحل میں پولیس ٹریننگ ہوتی ہے، پاکستان میں ایسا نہیں ہے۔
نیویارک کے پولیس افسران نے دورہ پاکستان کے دوران یونیفارم میں کراچی میں مزار قائد پر حاضری بھی دی۔

Recent Posts

ٹرمپ عمران کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں، انکی ٹیم سے بانی پی ٹی آئی کے کیس پر بات کرونگا: ذلفی بخاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی دوست ذلفی بخاری نے…

4 mins ago

بابراعظم کو فارم کی بحالی کیلئے ویرات کوہلی والا طریقہ اپنانا چاہئے، رکی پونٹنگ کا مشورہ

میلبرن(قدرت روزنامہ)سابق آسٹریلوی کرکٹر رکی پونٹنگ نے پونٹنگ کا بابراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ…

8 mins ago

کراچی: شادی ہال پر چھاپہ مارنے والی ایف بی آر کی ٹیم کو ہال کے عملے نے یرغمال بنالیا

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیم نے ایک شادی…

20 mins ago

اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں 7روز کی توسیع

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)انسداددہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں 7روز…

25 mins ago

“میرا اپنا دماغ خراب تھا”، نادیہ خان نے کم عمری میں کی گئی شادی کی وجہ بتادی

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے کم عمر…

29 mins ago

یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 13 روپے فی کلو سستی ہوگئی، نوٹیفکیشن جاری

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی فی کلو 140 روپے میں دستیاب ہوگی، نوٹیفکیشن اسلام آباد(قدرت روزنامہ)یوٹیلیٹی…

29 mins ago