لاہور: پولیس اور وکلا میں تصادم کا مقدمہ درج، پاکستان بار کونسل کی آج ملک گیر ہڑتال


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ روز لاہور کے علاقے جی پی او چوک میں پولیس اور وکلا کے درمیان تصادم کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
انسپکٹر جاوید کی مدعیت میں تھانہ پرانی انارکلی میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمے میں روڈ بلاک، تشدد ، کارسرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق وکلا کی بڑی تعداد پولیس پر حملہ آور ہوئی، وکلا کے حملے میں ایس ایچ او نیو انارکلی، ایس ایچ اواچھرہ سمیت 5 اہلکار زخمی ہوئے۔
یاد رہے کہ 8 مئی کی دوپہر ایک بجے کے قریب عدالتوں کی منتقلی اور وکلا پر دہشتگری کے مقدمات کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے باہر لاہور بار ایسوسی ایشن نے ریلی نکالی تھی۔
مطالبات کی منظوری کے لیے وکلا نے لاہور ہائی کورٹ کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم شروع ہوگیا۔
جس پر پولیس نے ریلی پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کردی تھی اور تقریباً 30 وکلا کو گرفتار کرلیا تھا، جبکہ پاکستان بار کونسل نے آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

Recent Posts

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

1 min ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

1 min ago

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

9 mins ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

33 mins ago

شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…

37 mins ago

بھارتی اداکارہ کا مدینہ منورہ میں نکاح، تصاویر وائرل

اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…

49 mins ago