ویزہ میں تاخیر؛ عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں شرکت مشکوک


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ویزا میں تاخیر کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز میں شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا۔
آئرلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم نے ڈبلن میں ڈیرے ڈال دیئے ہیں تاہم ویزہ جاری نہ ہونے کی وجہ سے محمد عامر تاحال پاکستان میں موجود ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر محمد عامر کو جمعرات (آج) ویزہ جاری نہ ہوا تو وہ انگلینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز سے قبل قومی ٹیم کو لیڈز میں جوائن کریں گے۔
دوسری جانب محمد عامر کی عدم موجودگی میں انکے متبادل کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم قوی امکان ہے کہ حارث رؤف کے بیک آپشن حسن علی کو موقع دیا جائے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کرکٹ آئرلینڈ کے ساتھ محمد عامر کے ویزے میں تاخیر سے متعلق رابطے ہیں ہے، بورڈ حکام نے کاکول کیمپ کے فوری اختتام کے بعد کھلاڑیوں کی ویزہ درخواستوں پر عمل درآمد کیا تھا تاہم فاسٹ بولر تاحال ویزے سے محروم ہیں۔
واضح رہے کہ محمد عامر سال 2018 میں آئرلینڈ میں ایک ٹیسٹ بھی کھیل چکے ہیں۔

Recent Posts

(ن) لیگی ایم پی اے کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے (ن) لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی رانا ارشد کی…

5 mins ago

’ لوگ انٹرنیٹ پر میری نازیبا تصاویر سرچ کرتے ہیں اور ۔۔‘ اداکارہ در فشاں کا حیران کن انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستانی ڈرامے ’ عشق مرشد‘ میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ درفشاں…

5 mins ago

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں کی سوزش میں مبتلا

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں کی سوزش میں مبتلا ہوگئے۔ خبر…

23 mins ago

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو ججز کی تعیناتی کیلئے آخری موقع دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو ججز کی تعیناتی کے لیے…

32 mins ago

اسلام آباد: تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمات میں عمران خان و دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد نے آزادی مارچ پر تھانہ کراچی…

40 mins ago

ایرانی صدر کے جاں بحق ہونے پر پاکستان کا ایک روزہ سوگ کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے پر ایک…

51 mins ago