9 مئی کے پُر تشدد احتجاج، دفاعی املاک اور شہدا کی یادگاروں پر حملوں کے واقعات کو ایک سال مکمل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)9 مئی 2023 کے پُر تشدد احتجاج، دفاعی املاک، تنصیبات اور شہدا کی یادگاروں پر حملوں کے واقعات کو ایک سال مکمل ہوگیا۔
اسلام آباد اور پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے اور انتظامیہ نے کسی بھی غیر قانونی اجتماع یا مظاہروں کے خلاف کارروائی سے خبردار کردیا ہے۔
9 مئی کے موقع پر وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں پیپلز پارٹی، آئی پی پی، نیشنل پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ اور مسلم لیگ ق کے اراکین بھی شریک ہوں گے جب کہ وزیراعظم کنونشن سینٹرمیں تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔
سانحہ 9 مئی:
9 مئی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنان نے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے کیے جس میں جناح ہاؤس لاہور اور ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو بھی نذر آتش کیا گیا۔
ملک میں 9 مئی کو ہونے والی شرپسندی کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد شرپسندوں کو گرفتار کیا جب کہ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا۔

Recent Posts

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر پاکستان کا یوم سوگ کا اعلان، ایرانی سفارتخانے پر ایرانی پرچم سرنگوں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدرمملکت اوروزیراعظم نے ایرانی صدرابراہیم رئیسی کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کا…

11 mins ago

’مریم نواز آرمی کی وردی کب پہن رہی ہیں‘ ایلیٹ فورس کی وردی پہننے پر صارفین کے تبصرے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کی وزارت اعلی سنبھالنے کے بعد سے مریم نواز سوشل میڈیا…

14 mins ago

ہیٹ ویو کا خدشہ، پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات سے قبل کتنی اضافی چھٹیاں ہوں گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر پنجاب کے اسکولوں میں موسم…

18 mins ago

تھانہ کوہسار میں درج مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ، شاہ محمود قریشی اور دیگر بری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تھانہ کوہسار میں درج مقدمات میں…

22 mins ago

طلبا کے لیے خوشخبری، تعلیمی اخراجات کے لیے ڈیجیٹل فائنانسنگ کی جانب پیشقدمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ایڈوفی فائنانشل سروسز (پرائیویٹ) لمیٹڈ…

23 mins ago

ہیٹ ویو کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں 22مئی سے چھٹیوں کا فیصلہ ، نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ تعلیم پنجاب نےہیٹ ویو کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں جلدی چھٹیاں دینے…

25 mins ago