لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیر ملکی کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پچز اور گراؤنڈز کے معیار کو بہتر بنانےکے لیے غیر ملکی ایکسپرٹ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت انٹر نیشنل پچز ایکسپرٹ کے ساتھ جلد معاہدہ طے پاجائے گا۔
ذرائع کا کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی خصوصی دلچسپی سے انٹر نیشنل پچ ایکسپرٹ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فیصلے کے تحت پی سی بی غیر ملکی کیوریٹر کی خدمات حاصل کرے گا اور چیمپئنز ٹرافی سے قبل کیوریٹر پچز کے بہتر معیار کو یقینی بنائے گا جب کہ انٹر نیشنل کیوریٹر کی ذمہ داری مقامی کیوریٹرز کو تیار کرنا بھی ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف کیوریٹر کی تلاش کے لیے اشتہار دیا تھا تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ غیر ملکی کوچز کے بعد پچ ایکسپرٹ بھی غیر ملکی ہوگا۔
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے وی…
لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر میں کہیں کہیں…
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…