اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اولمپیئن ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ ان کی جنوبی افریقا میں آؤٹ ڈور ٹریننگ شاندار رہی اور اب پیرس اولمپکس میں بہترین کارکردگی ان کا ہدف ہے۔
اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم نے جنوبی افریقا میں 5 ہفتے کی آؤٹ ڈور ٹریننگ مکمل کر لی جس دوران انہوں نے بھرپور تھرو پر کام کیا۔
ارشد ندیم نے کہا کہ آؤٹ ڈور سیشنز بڑے شاندار رہے اور تھرو میں بہتری آئی ہے، کوچ ٹرسیوس لیبنبرگ نے تکنیک کو بہت بہتر بنایا ہے اور اب فٹنس کے لحاظ سے بھی پہلے سے بہت بہتر محسوس کررہا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مکمل ردہم میں ہوں اور اب انٹر نیشنل مقابلوں میں فرق نظر آئے گا، پیرس اولمپکس میں بہترین کارکردگی میرا ہدف ہے۔
ارشد ندیم دو انڈور سیشنز کے بعد آئندہ ہفتے وطن واپس آجائیں گے۔
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…